ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شہاب الدین کی بہار سے تہاڑ جیل منتقلی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

شہاب الدین کی بہار سے تہاڑ جیل منتقلی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

Tue, 17 Jan 2017 23:16:14  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 17/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شہاب الدین کو بہار سے تہاڑ جیل منتقل کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔دونوں فریقوں کی دلیلیں منگل کو پوری ہو گئیں۔آنجہانی صحافی راجدیو رنجن کی بیوی آشا رنجن اور تین بیٹوں کو گنوا چکے چندا بابو نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر کے یہ مطالبہ کیا ہے کہ شہاب الدین کو بہار سے دہلی کے تہاڑ جیل منتقل کیا جائے۔اس سے پہلے سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ کیا آئین کی طرف سے فراہم کردہ فیئر ٹرائل کا حق صرف ملزم کو ہی ہے؟ کیا یہ متاثر کا حق نہیں ہے؟ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اگر فیئر ٹرائیل نہیں ہوگا تو متاثر کو بھی پریشانی ہوگی۔سماعت کے دوران شہاب الدین کے وکیل نے کہا تھا کہ ان پر لگائے گئے الزام سیاست سے متاثر ہیں، اگر انہیں بہار کی جیل سے دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کیاجاتا ہے تو ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہو گی، اگر تمام 45معاملے سی بی آئی کو ٹرانسفر کئے گئے تو معاملہ کی سماعت میں مزید تاخیر ہوگی کیونکہ معاملات سے متعلق دستاویزات جمع کرنے میں دو سال لگ جائیں گے۔
 


Share: